بجلی کی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور

پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے گی، حماد اظہر


ویب ڈیسک September 06, 2021
مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی، وفاقی وزیر توانائی . فوٹو:فائل

مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا، اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے گی، پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے۔



حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی، نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا، مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا، ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔