’فارمولا ون‘ کارسے متعلق تنقید پرندا یاسرکا ردعمل

آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل ریسرچ کرکے ہی بات کروں، ندا یاسر


ویب ڈیسک September 06, 2021
یہ اتنی پرانی بات ہے کہ انہیں صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا، ندا

مارننگ شومیزبان ندا یاسر کا 'فارمولا ون' کارسے متعلق تنقید پرردعمل سامنے آگیا۔

مارننگ شوکی میزبان و اداکارہ ندا یاسرکا 2 روزسے ایک ایسا پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ 'فارمولا ون' کارسے متعلق سوالات توکررہی ہیں لیکن انہیں خود کچھ اس کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔ اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہے اورکہا جارہا ہے کہ انہیں فارمولا ون کارکے بارے میں بھی نہیں معلوم۔ کسی نے کہا کہ ندا اپنے شوپرشادیاں کروائیں بس وہی کافی ہے، تو کسی نے کہا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنی ڈگری آن لائن مکمل کرتے ہیں۔



ویڈیو پراب ندا یاسر کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ ندا نے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو میں کہا کہ وہ اس کلپ کو دیکھ دیکھ کرخود بہت ہنس رہی ہیں۔ ندا نے کہا کہ یہ اتنی پرانی بات ہے کہ انہیں صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا تاہم مجھ سے غلطی ہوئی تھی اور آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل ریسرچ کرکے ہی بات کروں۔ ندا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لا تعداد شوز میں بہت سے اچھے شوزبھی کیے، لیکن ان پرکوئی داد نہیں دیتا حالانکہ وہ شوزوائرل بھی ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔