نیب کی شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے ضبطی کی کارروائی
نیب نے ملزمان کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلے بھی جاری کردیئے
نیب نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثہ جات قبضے میں لینے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی عمران یوسف کے اثاثہ جات قبضے میں لینے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے نیب نے ملزمان کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلے بھی جاری کردیئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب نے محکمہ ایکسائز پنجاب، محکمہ کوآپریٹو، اسٹیٹ بنک، ایس ای سی پی، ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود گاڑیوں، پلاٹس، رہائشی مکانات اور کمرشل پراپرٹی کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق نیب تمام پراپرٹی اور اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضے کی کارروائی کرے گا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کو مسلسل غیر حاضری پر مفرور ملزم قرار دیتے اثاثہ جات قبضے میں لینے کی ہدایات کی تھیں۔