ڈالرایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 167روپے سے تجاوز کر کےایک سال کی بلند سطح تک پہنچ گئے۔(فوٹو: فائل)

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 167روپے سے تجاوز کر کےایک سال کی بلند سطح تک پہنچ گئے۔(فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 1 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 167روپے سے تجاوز کر کےایک سال کی بلند سطح تک پہنچ گئے، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 168روپے سے تجاوز کرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 33پیسے بڑھ کر 167روپے 23 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ کر 168روپے 10 پیسے پر بند ہوئی۔
Load Next Story