امریکی فوج کے اسنائپر نے ہمسائیوں کو بھون ڈالا نومولود سمیت 4 افراد ہلاک

ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کا نومولود بیٹا اور بچے کی دادی شامل ہیں


ویب ڈیسک September 06, 2021
پولیس نے 33 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، فوٹو: شیروف

افغان اور عراق جنگ میں حصہ لینے والے امریکی بحریہ کے سابق ماہر نشانہ باز (اسنائپر) نے اپنے پڑوس کے دو گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک لینڈ میں مسلح ملزم نے اپنے ہمسائے کے گھر میں گھس کر 40 سالہ شخص، ان کی 33 سالہ بیوی اور 3 ماہ کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا جس کے بعد ملزم دوسرے گھر میں گھسا اور بچے کی 62 سالہ دادی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پوک کاؤنٹی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک 11 سالہ لڑکی زخمی بھی ہوئی ہے۔ مسلح شخص کو مقابلے بعد زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے اسپتال میں بھی پولیس کے ساتھ مزاحمت کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 33 سالہ بریان رائلی کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی بحریہ کا ماہر نشانہ باز (شارپ شوٹر) ہے۔ ملزم عراق اور افغان جنگ میں خدمات انجام دے چکا ہے۔ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ہریان رائلی بظاہر ذہنی صحت کے مسائل کا شکار نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب ہریان رائلی کی دوست نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ملزم 'پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر' کا شکار ہے اور ایک ہفتے قبل اس نے خدا سے باتیں شروع کرنے سے متعلق بھی بتایا تھا۔

ادھر عالمی خبر رساں ادارے 'اے پی' نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 40 سالہ مقتول جسٹس گلیسن واقعے کے وقت اپنے گھر کے لان میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ جب ملزم وہاں پہنچا اور کہا کہ "خدا نے مجھے آپ کو روکنے کا کہا ہے کیوں کہ آپ کی بیٹی خودکشی کرنے جا رہی ہے۔

اس کے نو گھنٹے بعد ہریان رائلی دوبارہ وہاں پہنچا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ فائرنگ کی آوازوں کے بعد حکام جب گھر پہنچے تو انہیں رائلی کا سفید رنگ کا ٹرک جلا ہوا ملا۔ گرفتاری کے وقت رائلی نے بلٹ پروف جیکٹ جب کہ سر اور گھٹنے کو کور کیا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |