افغان عوام طالبان کیخلاف ملک گیر بغاوت کیلیے اُٹھ کھڑے ہوں احمد مسعود

ہم نے مقامی علماء کے کہنے پر جنگ روک دی تھی لیکن دھوکے سے میرے رشتے داروں اور رفقا کو قتل کیا گیا، احمد مسعود


ویب ڈیسک September 06, 2021
پنجشیر کے اہم اسٹریٹیجک مقامات اب بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں، احمد مسعود (فوٹو: فائل)

FAISALABAD: افغانستان میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے افغان عوام سے طالبان کے خلاف ملک بھر میں قومی بغاوت کی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے پریس کانفرنس میں پنجشیر میں احمد مسعود کی فوج کو شکست فاش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجشیر میں گورنر ہاؤس سمیت پوری وادی کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

طالبان کے اس دعوے کو قومی مزاحمت فورس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسترد کردیا گیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر ہی احمد مسعود کا ایک آڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے تاحال جنگ جاری رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : پاکستان کو جن معاملات پر تشویش ہے انہیں حل کریں گے، ترجمان طالبان

قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے آڈیو بیان میں افغان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے افغانستان میں طالبان کے خلاف ملگ گیر قومی بغاوت شروع کی جائے اور یہ تب تک جاری رہے جب تک ملک میں انصاف، عدل اور مساوات قائم نہیں ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجشیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ترجمان طالبان

احمد مسعود نے طالبان پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ شدت پسند ثابت ہو رہے ہیں۔ ہم نے مقامی علماء کے کہنے پر جنگ روک دی تھی لیکن طالبان نے دھوکا دیا اور پیش قدمی کی جس میں میرے رشتے دار اور سیاسی رفقا ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغان جنگ ختم ہوگئی اب جلد ازجلد حکومت کا اعلان کریں گے، ترجمان طالبان

ویڈیو بیان میں احمد مسعود نے عالمی برادری پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتوں نے طالبان کو عسکری اور سیاسی طور پر مضبوط سے مضبوط تر ہونے کا وقت اور موقع فراہم کیا تاہم تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی کہ کون سے ممالک افغانوں کے حقیقی دوست ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی سمیت دو اہم کمانڈرز ہلاک ہوگئے تھے۔ احمد مسعود جلد نئے ترجمان کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |