راولپنڈی میں 9 سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم گرفتار
پولیس نے ملزم رضوان اسحاق کو گرفتار کرلیا
تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق روالپنڈی میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں 9 سالہ بچی کو پڑوس میں رہنے والے درندے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے والدین نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ رضوان نامی پڑوسی نے ہماری غیر موجودگی میں بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے والدین کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان اسحاق کو گرفتار کرلیا جب کہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے اور ایسی اطلاعات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔