بھارت نے ہرموقع پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی صدر مملکت

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج اورعوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ڈاکٹر عارف علوی


ویب ڈیسک September 06, 2021
خطے کی ترقی کا راز کشمیرکے منصفانہ حل میں ہے، صدر مملکت

صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اور اس خطے کی ترقی کا راز کشمیرکے منصفانہ حل میں ہے۔

یوم دفاع اور شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبرمیں ہم نے دشمن کو ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، 6 ستمبرہماری قومی تاریخ میں استعارہ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ ملک کیلئے جان دینے کیلئے تیار ہے، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، ہمارے سروں کے تاج ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہمسائے نے ہماری آزادی کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور بھارت نے ہرموقع پرپاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش کی تاہم پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اور اس خطے کی ترقی کا راز کشمیرکے منصفانہ حل میں ہے، کشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج اورعوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگا کرمغربی سرحد کو محفوظ بنادیا، افغانستان میں امن درحقیقت پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہیں، امید ہے افغان امن کیلئے دنیا ہماری کوششوں کوحقیقت کی نظرسےدیکھےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |