مذاکرات کرنا ہیں تو آئین کو تبدیل اور تمام سزائیں ختم کر دیں بلاول بھٹو

وزیر اعظم بتائیں کہ گزشتہ9 ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کتنے کامیاب رہے ؟ سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی

وزیر اعظم بتائیں کہ گزشتہ9 ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کتنے کامیاب رہے ؟ سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات ہی کرنے ہیں تو آئین کو تبدیل کرکے تمام سزائیں ختم کردیں ۔


وزیر اعظم بتائیں کہ گزشتہ9 ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کتنے کامیاب رہے ؟ بدھ کو وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے طالبان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹئر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیا پچھلے مذاکرات کامیاب ہوئے ،جو نئے مذاکرات کیے جارہے ہیں ۔
Load Next Story