دیس بدیس کے کھانے

پیش خدمت ہے عربی پلاؤ، مراکشی کوفتے اور افغانی بیف سالن بنانے کی تراکیب

فوٹو : فائل

عربی پلاؤ
اجزا:
باسمتی چاول (ایک کلو)،
بکرے کا گوشت (ایک کلو)،
باریک کتری ہوئی گاجریں (دو عدد)،
کشمش (آدھی پیالی)،
باریک کتری ہوئی پیاز (تین عدد)،
نمک (حسب ذایقہ)،
زیتون کا تیل (ایک پائو)

ترکیب:
گوشت کی بوٹیاں دھو کر نمک ڈال کر یخنی چڑھا دیں، جب گوشت گلنے لگے، تو اس میں گاجر، نمک اور چٹکی بھر زعفران ڈال کر پکائیے۔ جب یخنی تیار ہو جائے، توچھان کر ایک پیالے میں رکھ دیں، تیل میں پیاز لال کریں، پھر اس میں میں بوٹیاں ڈال کر ایک منٹ تلیں۔ اب یخنی میں اتنا پانی ملا کر پکائیں کہ چاول پک جائیں، یخنی کھول جائے، تو اس میں چاول ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے، تو پلائو دَم پر لگا دیں۔ اب اوپر سے تلی پیاز اور گوشت شامل کر کے ایک منٹ کے بعد چولھا بند کر دیں۔ مزے دار عربی پلائو گرم گرم نوش جان کریں۔

افغانی بیف سالن
اجزا:
بغیر ہڈی کا گوشت (آدھا کلو)،
کیوب کی شکل میں کٹے ہوئے ٹماٹر (ایک پائو)،
آلو (ایک پائو)،
کتری ہوئی ادرک (چھوٹا ٹکڑا)،
گھی (ایک پیالی)،
پسی ہوئی کالی مرچ (آدھا چمچا)،

کُٹا ہوا دھنیا (آدھا چمچا)،
نمک (حسب ذائقہ)،
بڑے پیاز (دوعدد)

ترکیب:
گوشت کی بوٹیاں گھی میں تل لیں۔ اب اس میں دھنیا، نمک، کالی مرچ شامل کریں، بھون کر اتنا پانی ڈال دیں کہ گوشت گَل جائے۔ آلو اُبال کر اس میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اس کی ٹکیہ بنا لیں۔گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے، تو اس میں ادرک، ٹماٹر، پیاز کے قتلے ڈال کر دَم دے دیں۔ آخر میں آلو کی ٹکیہ ملا کر پانچ منٹ پکائیں۔ ہرا دھنیا سجا کر افغانی نان کے ساتھ نوش فرمائیے۔

مراکشی کوفتہ
اجزا:
گائے یا بھیڑ کے گوشت کاقیمہ (آدھا کلو)،
(ایک ایک پائو دونوں گوشت کا قیمہ بھی ملا سکتے ہیں)
باریک کتری ہوئی بڑی پیاز (ایک عدد)،
سرخ شملہ مرچ (دو عدد)،
پارسلے (ایک چوتھائی پیالی)،
کُٹی ہوئی کالی مرچ (ایک چمچا)،
نمک (حسب ذائقہ)،
دارچینی آدھاچمچ (پسا ہوا)،
کُٹا ہوا زیرہ (آدھا چمچا)،
ہری مرچ (دو عدد)،
باریک کٹا ہوا ہرا دھینا (آدھی گٹھی)

ترکیب:
تمام اجزا کو قیمے میں اچھی طرح سے ملا کر چار گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد اس کے کوفتے بنا کر گرم تیل میں تل لیں، اس پر ٹماٹر اور شملہ مرچ کے قتلے سجا کر اوون میں بھی بیک کیا جا سکتا ہے۔ بس کوفتے بیکنگ ٹرے میں رکھنے کے بعد اس پر مکھن لگا دیجیے۔ مراکش میں کوفتے کو پودینے کے قہوے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ماضی میں خواتین اسے بھیڑ کی چربی سے تیار کرتی تھیں، مگر اب کوفتے زیتون کے تیل یا گھی میں بھی تلے جاتے ہیں۔
Load Next Story