بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بےنقاب ہوگئی

بھارتی میڈیا نے 2018 میں امریکی ریاست میں تباہ ہونے والے طیارےکی خبرکی بنیاد پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک September 07, 2021
بھارتی میڈیا نے 2018 میں امریکی ریاست میں تباہ ہونے والے طیارےکی خبرکی بنیاد پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

بھارتی میڈیا کی دو سال پرانی امریکی خبر دکھا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بےنقاب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا اور امریکا میں دوران مشق تباہ ہونے والے طیارے کو پاکستان کا بتا کر ہرزہ سرائی کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا نے 2018 میں امریکی ریاست ایریزونا میں تباہ ہونے والے طیارےکی خبر کو جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستانی طیارہ افغانستان کی وادی پنجشیر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں