اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے سابق برطانوی وزیراعظم

9/11 کی طرح ہمیں ایک بار پھر حملوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ٹونی بلئیر


ویب ڈیسک September 07, 2021
9/11 حملوں کی طرح ہمیں ایک بار پھر حملوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ٹونی بلئیر

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کا کہنا ہے کہ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر نے ایک بار پھر اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیاد پرست اسلامی گروہوں کی جانب سے مغرب پر بڑے پیمانے پر حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے تاہم اس بار حیتیاتی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

ٹونی بلئیر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں میں کمی کے باوجود اسلامی شدت پسندی چاہے اس کا تعلق نظریات سے ہو یا تشدد سے، درجہ اول کا خطرہ ہے جس کا کبھی بھی ہم کو سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس کا مرکز ہم سے چاہے کتنی ہی دور ہو، 9/11 حملوں کی طرح ہمیں ان حملوں کا ایک بار پھر سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 نے ہمیں خطرناک وائرس کی شکل دکھائی ہے، لہذا حیاتیاتی دہشت گرد حملے ایک سائنس فکشن کی طرح لگ سکتے ہیں تاہم ہمیں اب اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |