طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا امریکی صدر

امریکی صدر گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد واشنگٹن پہنچے تھے جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کی


ویب ڈیسک September 07, 2021
امریکی صدر جو بائیدن گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن پہنچے تھے فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

امریکی صدر جو بائیدن گزشتہ روز چھٹیاں گزارنے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن پہنچے جہاں صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پر کہ کیا آپ طالبان کو تسلیم کریں گے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کو طالبان کو افغانستان کی قیادت کے طور پر تسلیم کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں