مسرت عالم بھٹ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر

سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا


ویب ڈیسک September 07, 2021
سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا

ISLAMABAD: سینئر حریت رہنما مسرت عالم بھٹ کو کُل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی شوری کا اجلاس ہوا جس میں تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے مسرت عالم بھٹ کو حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسرت عالم بھٹ، جن کے لیے قید بھی 'اعزاز' ہے

ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق سید علی گیلانی کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔ شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو حریت کانفرنس کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا جبکہ مولوی بشیر احمد عرفانی بدستور جنرل سیکریٹری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی سری نگر میں سپرد خاک

واضح رہے کہ ﻣﺳرت ﻋﺎﻟم ﺑﮭٹ کو مقبوضہ ﮐﺷﻣﯾر ﻣﯾں ﺣق ﺧود ارادیت اور آزادی ﮐﯽ ﺟﻧﮓ کے لیے سرگرم ہونے پر ﻧﺎم ﻧﮩﺎد ﺟﻣوں و ﮐﺷﻣﯾر ﭘﺑﻠﮏ ﺳﯾﻔﭨﯽ اﯾﮑٹ ( ﭘﯽ اﯾس اے 1978) ﮐﮯ ﺗﺣت 38 ﺑﺎر ﺣراﺳت ﻣﯾں ﻟﯾﺎ ﮔﯾﺎ ﮨﮯ اور ﭘﭼﮭﻠﮯ 24 ﺳﺎﻟوں ﺳﮯ ﺑﻐﯾر ﮐﺳﯽ اﻟزام ﯾﺎ ﻣﻘدﻣﮯ ﮐﯽ ﺳﻣﺎﻋت ﮐﮯ وه قید کاٹ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں