شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی خوشخبری سنادی
نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 60 فیصد تک کم ہوجائے گا، شبلی فراز
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنادی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا، نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی، بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔