شہباز گل کا ‏شریف خاندان کیخلاف لندن میں ٹیکس چوری تحقیقات کا دعویٰ

شریف خاندان لندن میں صرف ٪20 ٹیکس ادا کر رہا ہے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک September 07, 2021
شریف خاندان لندن میں صرف ٪20 ٹیکس ادا کر رہا ہے، معاون خصوصی

ESKISEHIR: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے شریف خاندان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ‏شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں، ‏برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن شریف خاندان لندن میں صرف ٪20 ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے الزام لگایا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٪25 یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کئے، ‏جس کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا، پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں بلکہ اخراجات کی مد میں منگوایا، تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں