پی سی بی میں عہدیداروں کے آپریشن کلین اپ کا فیصلہ

مصباح الحق اور وقار یونس کے بعد اور بھی لوگوں کی چھٹی ہوگی


ویب ڈیسک September 07, 2021
مصباح الحق اور وقار یونس کے بعد اور بھی لوگوں کی چھٹی ہوگی

MUMBAI: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں عرصہ دراز سے چمٹے عہدیداروں کے آپریشن کلین اپ کا پلان بنالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کے بعد اور بھی لوگوں کی چھٹی ہوگی۔ رمیز راجہ 13دسمبر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ایکشن لیں گے۔ آنے والے دنوں میں استعفوں اور جبری رخصت کا سلسلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، ثقلین مشتاق

پی سی بی اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں نئے چہرے لائے جائیں گے۔ رمیز راجہ نئے آئیڈیاز رکھنے والی ٹیم کی مشاورت سے معاملات چلائیں گے۔ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سمیت اسٹاف میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ باقاعدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |