911حملہ مبینہ منصوبہ سازوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت پھر شروع
9/11 حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد سمیت دیگر 4 ملزمان بدنام زمانہ گونتاناموبے جیل میں قید ہیں
9/11حملے کے مبینہ منصوبہ سازوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج سے ایک بار پھر شروع ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور بدنام زمانہ گونتاناموبے جیل میں قید 9/11 حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد سمیت دیگر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج سے ایک بار پھر شروع ہوگی، مقدمہ کی آخری بار سماعت 2019 میں ہوئی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث سماعت دوبارہ نہیں ہوسکی تھی۔
9/11 حملوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت پہلی بار 2012 میں ہوئی تھی جس کے بعد متعدد بار سماعت ہوتی رہیں اور اب تک کیس میں 8 ججز تبدیل ہوچکے ہیں، اس بار شروع ہونے والی سماعت ایک بار پھر نئے جج کے ساتھ ہوگی۔
واضح رہے کہ 20 سال قبل القاعدہ کے کارندوں نے چار تجارتی ہوائی جہازوں کو ہائی جیک کرکے انہیں 9 ستمبرکو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن ڈی سی میں پینٹاگون سے ٹکرا دیا تھا، چوتھا طیارہ شینکس ول پینسلوینیا کے ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ان واقعات میں تین ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔