افغانستان میں پاکستان مخالف نعرے لگانے پر طالبان کی کارروائی

ریلی میں 70 کے قریب افراد موجود تھے جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں


ویب ڈیسک September 07, 2021
ریلی میں 70 کے قریب افراد موجود تھے جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں

افغانستان میں پاکستان مخالف ریلی منتشر کرنے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان مخالف ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، 70 کے قریب مظاہرین جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، پاکستانی سفارت خانے کے سامنے کھڑے ہوگئیں اور نعرے بازی شروع کردی جس پر طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ملک میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ہے، چند روز قبل بھی افغان خواتین نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی ریلی نکالی تھی اور افغان صدارتی محل جانے کی کوشش کی تاہم طالبان نے ریلی کو صدارتی محل جانے سے روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں