رمیز راجہ کا نیوزی لینڈ کیخلاف کھلاڑیوں کو جارحانہ کھیل کا مشورہ

سلیکشن میں بار بار تبدیلیاں نہیں ہوگیں، سب کو پرفارم کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا، نامزد چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter September 07, 2021
سلیکشن میں بار بار تبدیلیاں نہیں ہوگیں، سب کو پرفارم کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا، رمیز راجہ - فوٹو:فائل

پی سی بی کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو ناکامی کے خوف سے آزاد ہوکر جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا ہے اور نئے کوچز اور کپتان پر بھرپور اعتماد کے ساتھ سپورٹ کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اپنے ویژن سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ماضی کو بھول کر حال اور مستقبل کو بہتر بنانے پر توجہ دیں، ان کا فوکس صرف اور صرف کرکٹ پر ہونا چاہیے، ہر میچ میں پہلے سے بڑھ کر پرفارم کرنے کہ کوشش کریں۔

رمیز راجہ نے بلے بازوں کو مخاطب کرتے ہوئے نصحیت کی کہ وہ بیٹنگ کے دوران چھوٹے چھوٹے اہداف سیٹ کرکے اننگز کو بڑھائیں، وکٹ پر جتنا زیادہ قیام ہوگا اتنا ہی رنز بنانے کا موقع ملتا ہے، سلیکشن میں بار بار تبدیلیاں اب نہیں ہوگیں، سب کو پرفارم کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والی ملاقات میں عبوری کوچز ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بھی موجود تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |