شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

آپریشن کلیرنس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 07, 2021
آپریشن کلیرنس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں آپریشن کلیرنس کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں ایریا کلیئرنس آپریشن کیا، اس دوران دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی سرنگ دسالی کے علاقے میں بچھائی ہوئی تھی، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ آئی ای ڈی لگانے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کے دوران مارا گیا جب کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں