ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 168.70 روپے پر بند ہوئی


Staff Reporter September 07, 2021
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 168.70 روپے پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کی اڑان جاری رہی جس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ کر 167.63 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 168.70 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں