نرخ بڑھنے سے ایل پی جی غریبوں کی دسترس سے باہر

سال بھر کے دوران ایل پی جی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو گرام ہوچکی


Staff Reporter September 07, 2021
سال بھر کے دوران ایل پی جی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو گرام ہوچکی . فوٹو : فائل

مائع پیٹرولیم گیس ایل پی جی قیمت میں ہوشربا اضافے کے باعث کم آمدنی کے حامل طبقے کی دسترس سے باہر ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ ہوچکا ہے، رواں سال کے دوران فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور 100 روپے کاریکارڈ اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 80روپے سے بڑھ کر 180روپے کی بند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ہمسایہ ملک صارفین کو عالمی قیمت سے 60 فیصد رعایتی قیمت پر ایل پی جی فراہم کرتا ہے، وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ اس ایندھن کو پس ماندہ اور دور دراز علاقوں کے غریب صارفین کی دسترس میں لانے کے لیے اس کی درآمد پر تمام ٹیکسوں کی چھوٹ دینے کے احکامات جاری کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کے مقامی صارفین سے اربوں روپے مالیت کے ٹیکسوں کی وصولیاں کی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں