شاہ سلمان نے کرپشن پر ڈائریکٹر سیکیورٹی کو برطرف کردیا

فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفی لے کر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،عرب میڈیا


ویب ڈیسک September 08, 2021
فرسٹ لیفٹینینٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفی لے کر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،عرب میڈیا۔(فوٹو: عرب نیوز)

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مالی بدعنوانی، دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔


سرکاری خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والے حکم نامے کے مطابق فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفی لے کر عوامی سلامتی کے سربراہ کی حیثیت سے کی گئی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


گزشتہ روز جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ' الحربی پر عوامی پیسے پر قبضہ کرکے اسے ذاتی مقاصد میں استعمال کرنے، دھوکا دہی، رشوت ستانی اور عوامی اور نجی شعبے کے 18 افراد پر اثر انداز ہوکر ان کا استحصال کرنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

سعودیہ عرب کے قومی انسداد رشوت ستانی کمیشن کو توقع ہے کہ الحربی کے خلاف کیس اور اس سے منسلک افراد کے خلاف بھی تحقیقاتی کاررروائی مکمل کی جائے گی۔

گزشتہ روز کرپشن کے خلاف مزید 20 نئے کیسز داخل کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ میں نیشنل گارڈز اور کچھ میں وزارت داخلہ کے سابق سیکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں