اوکاڑہ میں شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی بچے سمیت جاں بحق

عارف نے اپنی بیوی شافیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تشدد کی وجہ سے مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔

عارف نے اپنی بیوی شافیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تشدد کی وجہ سے مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔فوٹو: فائل

KARACHI:
نواحی قصبہ جبوکہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔


اوکاڑہ کے نواحی قصبہ جبوکہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی بچے سمیت جاں بحق ہو گئی، عارف نے اپنی بیوی شافیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا جہاں تشدد کی وجہ سے مردہ بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد شافیہ بی بی بھی دم توڑ گئی۔

پولیس تھانہ ستگھرہ نے ملزم عارف کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load Next Story