لکی مروت میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت

کنویں سے 11.361 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف) یومیہ گیس اور 895 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔

تیل و گیس کے یہ بھاری ذخائر فرنٹیئر ریجن لکی مروت میں دریافت کیے گئے۔ فوٹو : فائل

او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت میں واقع کاواگڑھ فارمیشن پر ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنیسٹ کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ایف آر لکی مروت میں واقع کاواگڑھ فارمیشن پر اپنی مہارت اور کاوشوں سے ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنیسٹ کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔


ولی ایکسپلوریشن لائسنس کے آپریٹر کی حیثیت سے اوجی ڈی سی ایل اس ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے۔ تیل و گیس کے یہ بھاری ذخائر فرنٹیئر ریجن لکی مروت میں دریافت کیے گئے۔ ولی کنواں نمبر 1 کا اسٹرکچر او جی ڈی سی ایل نے اپنے انجنئیرز کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا۔

ابتدائی طور پر 32/64 چوک سائز پر 2800 پی ایس آئی ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر چیک کرنے کے بعدکنویں سے 11.361 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف) یومیہ گیس اور 895 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔
Load Next Story