عمران فاروق قتل کیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے2 پاکستانیوں کو مطلوب قراردے دیا بی بی سی

محسن علی اور کاشف خان اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ آئے اور قتل کے کچھ دیر بعد برطانیہ چھوڑ کر چلے گئے،بی بی سی کا دعویٰ


ویب ڈیسک January 30, 2014
محسن علی اور کاشف برطانیہ سے سری لنکا منتقل ہوئے پاکستان واپسی پر حراست میں لیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارہ۔فوٹو:فائل

لندن پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں دو افراد کو مطلوب قرار دے کر ان کے نام ظاہر کردئیے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں محسن علی سید اور محمد کاشف خان کے نام ظاہر کیے ہیں اور دونوں افراد کے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے،نشریاتی ادارے کا دعویٰ ہے کہ دونوں افراد عمران فاروق کے قتل سے پہلے اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ آئے تھے اور قتل کے تھوڑی دیر بعد برطانیہ چھوڑ کر چلے گئے۔ دونوں افراد کے اسپانسر کانام معظم علی ہے اور اس کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔

بی بی سی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ محسن علی اور کاشف خان عمران فاروق کے قتل کے بعد برطانیہ چھوڑ کر سری لنکا منتقل ہوگئے،جہاں سے پاکستان واپسی پر انہیں کراچی میں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا تاہم دونوں کی باضابطہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے،لندن پولیس نے دونوں افراد سے متعلق پاکستان سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |