کسی بھی جارحیت کی صورت میں خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہیں گے سربراہ پاک بحریہ

8 ستمبرپاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں اورجذبوں کی یاد دلاتا ہے، سربراہ پاک بحریہ

پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طورپرپہچانی جاتی ہے، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا تھا۔

یوم بحریہ 2021 کے موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اوریادگاردن ہے، جوپاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اورجذبوں کی یاد دلاتا ہے۔ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈاراسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غروربھی خاک میں ملا دیا تھا۔


نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوزغازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کوبھارتی بندرگاہ میں مقید رکھا۔ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کرمشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیردفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اورخون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔
Load Next Story