مندر حملہ کیس ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول

توڑ پھوڑ میں ملوث 70 ملزمان سے نقصان کی رقم وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردی، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک September 08, 2021
توڑ پھوڑ میں ملوث 70 ملزمان سے نقصان کی رقم وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردی، ڈپٹی کمشنر۔ فوٹو:فائل

مندر حملہ کیس میں ملوث ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول کرکے مندر کمیٹی کو دے دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردیئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مندر پر حملہ کرنے والے 52 ملزم گرفتار

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے بتایا کہ مندر کی توڑ پھوڑ میں ملوث 70 ملزمان سے نقصان کی رقم وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے، جب کہ 85 ملزمان کے چالان مکمل کرکے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت پیش کردئیے ہیں، اور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر 85 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر بہاولپور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔