کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں آج سے تیز بارشوں کا امکان

کراچی میں آج رات سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 08, 2021
بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 11 ستمبر تک تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت مغربی مدھیہ پردیش بھارت پر موجود ہے اور ہوا کا یہ کم دباؤ مغرب کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے باعث اس مون سون سلسلے کے زیر اثر،تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ،میرپورخاص، بدین اورٹھٹھہ میں آج سے11 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، جامشورو اور کراچی میں آج رات سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، جب کہ آج رات سے 11 ستمبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور اور دادو اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہ سکتا ہے، آج گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش ہونے کی توقع ہے اور بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔