نیوزی لینڈ سیریزکے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان

عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اورکلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقررکیے گئے ہیں


Sports Reporter September 08, 2021
منصوررانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اورشاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ ہوں گے: فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ سیریزکے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا۔ منصوررانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اورشاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ ہوں گے۔ عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اورکلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقررکیے گئے ہیں۔

ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ مقرر، کرنل عمران ڈار سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اورملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔