
ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلورملز نے آٹے کی ایکس مل قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1200 روپے اور پرچون نرخ 1230 روپے ہوگئے۔
فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی ریلیز نہ ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، گندم کی قیمت 140 روپے من مہنگی ہونے سے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 140 روپے کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں 8 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔