آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم دوسری جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں


ویب ڈیسک September 08, 2021
ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم ساتویں اور شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری اور ٹیسٹ میں ساتھویں پوزیشن برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ حکمرانی کررہے ہیں، کیوی کپتان کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ مارنس لبوشنکے، روہت شرما، ویرات کوہلی، بابراعظم، ڈیوڈ وارنر، ڈی کاک اور ہنری نکولس تیسری سے دسویں پوزیشن پر قابض ہیں۔



ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز پر حکمرانی کررہے ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ دیگر نمبروں پر روی چندر ایشون، ٹم ساوتھی، جوش ہیزلے ووڈ، نیل ویگنار، کگیسو رباڈا، جیمز اینڈرسن، جسپرت بمرا اور جیسن ہولڈر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ روہت شرما، روس ٹیلر، ایرون فنچ، جونی بریسٹو، ڈیوڈ وارنر، شائے ہوپ، کین ولیمسن اور ڈی کاک تیسری سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔



ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ڈیوڈ ملان کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ قومی کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں ایرون فنچ، ڈیون کونوے، ویرات کوہلی، لوکیش راہل، محمد رضوان، ایون لیوس، راسی وین ڈار ڈاسن اور مارٹن گپٹل ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں