بھارتی انتخابات پاکستان کے ساتھ تعلقات سیاسی جماعتوں کا اہم ایجنڈا
مودی کی پاکستان سے تجارت دوسری ترجیح ہے،بھارتی مسلمان اہم کردارادا کرینگے،سیاسی حلقے
KARACHI:
بھارت کے آئندہ انتخابات میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بھارتی سیاسی جماعتوں کااہم ترین ایجنڈا ہے۔
بھارت جنتا پارٹی پاکستان کے ساتھ ایشوز کے ساتھ تجارت پرزیادہ فوکس کیے ہوئے ہے، جبکہ کانگریس کے امیدوار موقع کی مناسبت سے اپنی پالیسیوں کا اعلان کر رہے ہیں، بھارت میں عام انتخابات میں 3 بڑی سیاسی جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی مدمقابل ہیں جبکہ درجنوں چھوٹی جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں،بھارتی جنتا پارٹی کے نامزد وزیر اعظم کے امیدوار نریندرمودی پاکستان کے ساتھ تعلقات کواپنے ایجنڈے میں ٹاپ پررکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تجارت ان کی دوسری ترجیح ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ موروثی سیاست کے خلاف برسرپیکار ہیں اور یوٹیلٹی بلوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کر کے مقبول ترین جماعت بن گئی ہے جبکہ کانگریس نے ابھی تک اپنے وزیر اعظم کے امیدوارکا اعلان نہیں کیا اورسونیا گاندھی کے بیٹے راہول اور بیٹی پریانکا نے وزیراعظم کی دوڑ میں علیحدگی کا اعلان کیا ہے، بھارتی سیاستدانوں کے مطابق بی جے پی کوگجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے باعث نفرت کا سامنا بھی ہے اوربھارتی مسلمان آئندہ انتخابات میں اہم کردارادا کریں گے ۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ کانگریس پرانتخابات کا بہت دبائو ہے اوراس دبائو کو کم کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ پاکستان کا دورہ بھی کر سکتے ہیں،کانگریس پاکستان سے تعلقات اور خطے میں خارجہ پالیسی پر ووٹ لینا جانتی ہے جبکہ بھارتی مسلمان بی جے پی کے سربراہ کی پالیسیوں سے خوفزدہ بھی ہیں۔