کراچی ملیر جیل سے48 بھارتی ماہی گیر رہا

پاکستانی حکومت کی جانب سےجزبہ خیرسگالی کےتحت رہا کئےجانے والے بھارتی ماہی گیروں میں 14 مسلمان بھی شامل ہیں۔

پاکستانی حکومت کی جانب سےجزبہ خیرسگالی کےتحت رہا کئےجانے والے بھارتی ماہی گیروں میں 14 مسلمان بھی شامل ہیں۔ فوٹو رائٹرز

ملیر جیل سے 48 بھارتی ماہی گیروں کو رہاکردیا گیا ہے،واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیجا جائے گا۔


ڈسٹرکٹ جیل ملیرسےرہا کئےجانے والے بھارتی ماہی گیروں کوبس کے زریعےلاہور روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے وہ واہگہ بارڈرکے ذریعے بھارت جائیں گے، پاکستانی حکومت کی جانب سےجزبہ خیرسگالی کےتحت رہا کئےجانے والے بھارتی ماہی گیروں میں 14 مسلمان بھی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ جیل ملیر سےرہائی کےوقت کچھ ماہی گیروں کے پاکستان میں موجود عزیزواقارب الوداع کہنےکیلئےملیرجیل بھی آئے تھے،بھارتی ماہی گیروں کوچھ ماہ قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story