پک اپ برساتی نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق 4 کو بچا لیا گیا

ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں شہر بانو، روبینہ، عائشہ، شائستہ اور نذیر احمد شامل ہیں۔


Numaindgan Express September 09, 2021
ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں شہر بانو، روبینہ، عائشہ، شائستہ اور نذیر احمد شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

تیز بارش کے باعث برساتی پلی میں پک اپ بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق 4 کو بچا لیا گیا۔

سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں دندی دارہ میں والدہ کی وفات پر آنیوالی فیملی کو حادثہ ہوا، پک اپ برساتی نالے میں بہہ گیا۔ایک مرد سمیت تین خواتین اور ایک نو ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئیں۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں شہر بانو، روبینہ، عائشہ، شائستہ اور نذیر احمد شامل ہیں۔

راولپنڈی سے والدہ کی وفات پر آنے والی فیملی کی گاڑی کیری وین کو سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں دندی دارہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔