ٹک ٹاکر عائشہ اور ساتھی ریمبو کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

ٹک ٹاکر خاتون اور اس کا ساتھی پلان کے ساتھ مینار پاکستان گئے، موقف


ویب ڈیسک September 09, 2021
ٹک ٹاکر خاتون اور اس کا ساتھی پلان کے ساتھ مینار پاکستان گئے، درخواست گزار کا موقف فوٹوفائل

عدالت نے ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

سیشن کورٹ میں مینار پاکستان میں ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نےعدم پیروی پر درخواست خارج کرتے ہوئے نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں: مینارپاکستانو اقعہ؛ پولیس سے جواب طلب

اندراج مقدمہ کی درخواست میاں توصیف احمد کی جانب سے دی گئی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درخواست دی۔ تاہم تھانہ شاہدرہ ایس ایچ او نے ملزمہ اور اس کے ساتھی کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ٹک ٹاکر خاتون اور اس کا ساتھی پلان کے ساتھ مینار پاکستان گئے، پولیس ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

دوسری جانب مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور لاہور میں رکشے میں سوار خاتون سے دست درازی کے معاملے میں ملزمان کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر محمد عباس کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ٹرائل میں سرکار کی نمائندگی کریں گے۔ پراسیکیوشن لاہور ونگ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں