وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سوشل میڈیا جعلسازی کا شکار

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے نام پر فیس بک اکاؤنٹ بنا کر پیسوں کا مطالبہ

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے نام پر فیس بک اکاؤنٹ بنا کر پیسوں کا مطالبہ

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سوشل میڈیا جعلسازی کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ میرے نام سے فیس بُک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ عوام میرے نام سے رقم دینے کے جھانسے میں نہ آئیں۔ میں معاملہ ایف آئی اے سائبر برانچ کو رپورٹ کر رہا ہوں۔


ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں نے جعلی فیس بُک کا اکاؤنٹ اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا ہینڈلز پر شئیر کر دیا ہے۔ میرے نام پر جس نمبر سے رقم کا مطالبہ کیا جا رہا تھا وہ بھی شئیر کر چُکا ہوں، عوام جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔

 
Load Next Story