عسکریت پسندوں کیخلاف یکطرفہ امریکی حملے نقصان دہ ہیں سرتاج عزیز

دہشتگردوں کو زندہ رہنے کیلیے حکومت کی عملداری تسلیم کرنا ہوگی، تقریب سے خطاب


APP January 30, 2014
دہشتگردوں کو زندہ رہنے کیلیے حکومت کی عملداری تسلیم کرنا ہوگی، تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سیکیورٹی وخارجہ امورسرتاج عزیزنے کہاہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع البنیادشراکت داری قائم ہے۔

انھوں نے مبینہ عسکریت پسندوں کیخلاف یکطرفہ امریکی حملوں کونقصا ن دہ قراردیتے ہوئے انھیں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ یہاں جان ہاپکنزیونیورسٹی اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیزکے زیراہتمام ''پاک امریکا تعلقات،آگے بڑھنے کا راستہ'' کے عنوان سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سرتاج عزیزنے واضح کیاہے کہ حکومتی عملداری تسلیم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، آپریشن کیلیے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا، دہشتگردوں کیخلاف اکیشن بلازامتیاز اور بھرپور ہوگا، امریکا کا بھی پاکستان کی صلاحیت کوبڑھانے کے لیے پروگرام ہے، امریکی حکام سے دہشت گردی سمیت تمام معاملات پربات چیت ہوئی ہے، ڈرون حملوںکے معاملے پرپاکستان امریکا سے دوطرفہ تعاون چاہتاہے، افغانستان میں طالبان کا طاقت کے زور پر اقتدارمیں آناپاکستان کے مفادمیں نہیں ہوگا، بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کاحل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں