آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات

علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک September 09, 2021
علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ڈائریکٹر سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے ) ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ولیم جوزف برنز نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، افغانستان سے کامیاب انخلاء آپریشن اور پاکستان کی علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنیکے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں