بھارتی ہیکرزنے 7 روزتک ایف بی آرکا سسٹم ہیک کرکے رکھا وزیرخزانہ

ایف بی آر میں تمام سسٹم کو اپگریڈ کیا جا رہا ہے، شوکت ترین


ویب ڈیسک September 09, 2021
بھارتی ہیکرز نے 2019 میں بھی ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا تھا

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرزنے 7 روزتک ایف بی آرکا سسٹم ہیک کرکے رکھا۔

سینیٹرطلحہ محمود کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں انکشاف ہوا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سسٹم سات دنوں تک ہیک رہا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بھارتی ہیکرزنے ایف بی آرکا سسٹم ہیک کیا، سسٹم ہیک کرنے کی سزا جس کو ملنے چاہیے تھی اس کومل چکی تاہم ایف بی آرمیں تمام سسٹم کو اپگریڈ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ہیکرزنے 2019 میں بھی ایف بی آرکا سسٹم ہیک کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں