ندا یاسر کے ’فارمولا ون‘ والے مہمان کا بیان سامنے آگیا

ندا یاسر نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، نوجوان کا بیان


ویب ڈیسک September 09, 2021
ندا یاسر نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، نوجوان کا بیان

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ندا یاسر کے شو میں شرکت کرنے والے نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے نجی ٹی وی کی مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ نوجوان طلبا سے ان کی ایجاد کردہ فارمولا ون کار سے متعلق گفتگو کررہی ہیں تاہم اپنی کم معلومات کی وجہ سے وہ غیر ضروری سوالات پوچھ لیتی ہیں جس کے باعث صارفین سوشل میڈیا پر ان کی خوب درگت بنارہے ہیں۔

دوسری جانب ندا یاسر کی ویڈیو پر ان کا شوہر یاسر نواز بھی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں جب کہ ندا یاسر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسی پروگرام میں موجود طالب علم کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ اپنی ویڈیو سے متعلق حقیقت بتارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سوشل میڈیا پر یاسر نواز بھی اہلیہ ندا کا مذاق اڑانے لگے

ویڈیو میں شارق وقار کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کی وائرل ویڈیو میں، میں بھی موجود ہوں اور پاکستان میں فارمولا الیکٹرک کار پر صرف میں اور میری ٹیم کام کررہی ہے جب کہ وائرل ویڈیو 5 سال پرانی ہے اور یہ بات درست ہے کہ میزبان نے ہمیں بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔







View this post on Instagram


A post shared by (@celebritiespk)






شارق وقار نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر میمز بنانے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک بار پھر ہمیں وائرل کیا جیسے انہوں نے 5 سال پہلے ہمیں یہ کار بنانے پر وائرل کیا تھا تاہم کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کی وجہ سے ندا یاسر پر ذاتی حملے بھی کیے جس کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں اور میں یا میری ٹیم ایسی کسی بھی پوسٹ کی حمایت نہیں کرتے جس میں کسی کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میمز بنانا اچھی بات ہے کیوں کہ یہ سوشل میڈیا پر تفریح کا ایک ذریعہ ہے لیکن اس کے ذریعے کسی کی دل آزاری کرنا مناسب نہیں اور ہماری اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈین میڈیا نے اس پوسٹ کا مذاق اڑایا جس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی لہذا کسی بھی پوسٹ پر منفی کمنٹس کرنے سے گریز کریں کیوں کہ اس سے ہمارا ہمسایہ میڈیا معاملے کو دوسرا رخ دینے میں دیر نہیں کرتا۔

شارق نے کہا کہ آخر میں کہنا چاہوں کہ ہمارا مقصد صرف پاکستان کا نام روشن کرنا ہے لہذا آپ لوگ بھی ہماری ایجادات سے متاثر ہوکر اپنے ملک کا نام روشن کریں اور جو لوگ ندا یاسر کی ویڈیو پر تمام حدیں پار کررہے ہیں ، ان سے میں درخواست کروں گا کہ وہ ایسا ہرگز نہ کریں اور گالی گلوچ سے پرہیز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں