وزیر کی آمد پر ہوائی فائرنگ ملزموں کو پکڑنے والے 2 ایس پی تبدیل

دونوں افسر بغیر انکوائری ہٹائے گئے،تبدیلی وفاقی وزیر کے حکم پرہوئی، پولیس میں بددلی


سید مشرف شاہ January 30, 2014
دونوں افسر بغیر انکوائری ہٹائے گئے،تبدیلی وفاقی وزیر کے حکم پرہوئی، پولیس میں بددلی. فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیرکی آمد پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرنے پر دو ایس پی عہدہ کے افسران کو ہٹا دیا گیا، دونوں پولیس افسران کو بغیرکسی انکوائری کے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا، ان احکامات پر پولیس افسران میں شدید بددلی پھیل گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے جب وزارت ملنے کے بعد اپنے علاقہ میں پہنچے تو سیکڑوں کارکنوں نے انکا استقبال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا، وقوعہ کے روز سی پی او گوجرانوالہ چھٹی پر تھے،جس پر دونوں پولیس افسران موقع پر پہنچے اور چھاپے مارکر چند ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا، گرفتاری کے بعد ان افسران کو تبادلے کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، تاہم اس واقعہ کو میڈیا پر بھرپور کوریج ملی اور وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار نے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم صادر فرمایا جبکہ دوسری طرف گزشتہ رات گئے گوجرانوالہ میں تعینات ایس پی کیپٹن عطاء اور ایس پی شعیب خرم جانباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انکو نہ تو کوئی محکمہ کیطرف سے نوٹس دیا گیا اور نہ ہی معاملے کی چھان بین کیلیے انکوائری کروائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |