
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا تسلسل برقرار ہے، ادائیگیوں کے سبب 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مجموعی ذخائر 12 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کم ہوگئے بعد ازاں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 27 ارب 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 8 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔