زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آگئی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی - فوٹو:فائل

غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا تسلسل برقرار ہے، ادائیگیوں کے سبب 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔


اسی طرح مجموعی ذخائر 12 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کم ہوگئے بعد ازاں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 27 ارب 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 8 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story