بلاول PDM ٹوٹنے کے ذمے دار اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں کون کھیل رہا ہے فضل الرحمٰن

PTI کے ساتھ بریکٹ ہوا، پیشکش ہمیں بھی ہوئی تھی، استعفوں کا آپشن اعلامیے میں موجود ہے، سربراہ پی ڈی ایم


Numaindgan Express/Monitoring Desk September 10, 2021
PTI کے ساتھ بریکٹ ہوا، پیشکش ہمیں بھی ہوئی تھی، استعفوں کا آپشن اعلامیے میں موجود ہے، سربراہ پی ڈی ایم۔ فوٹو : فائل

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمے دار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو قرار دے دیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمے دار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی تھی، ہم نے قبول نہیں کی، استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیہ میں موجود تھا، پیپلز پارٹی ہماری بات مانتی تو آج یہ حکومت ختم ہو چکی ہوتی، ہم بہت کچھ جانتے ہیں، ہم محاذ نہیں کھولنا چاہتے۔

ایک انٹرویومیں انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ جب آپ میں میر جعفر اٹھیں گے تو کچھ بھی فرق پڑے گا ، نام لینے کی ضرورت نہیں لوگ بہت ہوشیار ہیں سمجھ جاتے ہیں ،اگر ہم نے بلاول ہی کو پی ڈی ایم کہنا ہے تو پھر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں کون کھیل رہا ہے ؟، پی ٹی آئی کا بریکٹ کون ہوا ہے ؟ ہم وہ سیاست نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اعلامیہ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے، اس کا انکار کر دیا گیا۔ جب ہم دونوں اتحادی ہیں جب ملکر کام کرینگے تو اثر ہوگا اور جب ہم تقسیم ہو جائینگے تو اثر اورہو گا، اس وقت ہم ملکر استعفیٰ دیتے تو الیکشن بھی ہو چکے ہوتے اور حکومت بھی جا چکی ہوتی۔

دریں اثناء نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ابیٹ آباد میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جس مقصد کے لیئے ملک حاصل کیا گیا آج بھی خواب تشنہ تعبیر ہیں، ہماری شناخت اسلام ہے، عقیدہ ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے والوں کاراستہ روکنے اور عقیدے کے تحفظ کے لیئے چوکیدار کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں