برکس ممالک کا عالمی برادی میں اہم کردار ہے چینی صدر شی جن پھنگ

برکس ممالک مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے مشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں

’برکس ممالک مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے مشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں،‘ چینی صدر شی جن پھنگ۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

چین کے صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے برکس ممالک کے 13 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال برکس ممالک کے تعاون کا پندرہواں برس ہے۔ گزشتہ پندرہ سال میں برکس ممالک کھلے پن اور برابری کے اصول کی بنیاد پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دیتے رہے ہیں۔

برکس ممالک مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے مشترکہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں۔ برکس کے رکن ممالک کثیرالجہتی پسندی پر قائم ہیں اور عالمی برادری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


حقائق سے ثابت ہوا ہے کہ خواہ کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا ہو، جب ہم مشترکہ کوشش کریں تو برکس ممالک کے درمیان تعاون آگے بڑھے گا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اگلے سال چین برکس ممالک کا چیئرمین ملک بن جائے گا اور برکس ممالک کے 14 ویں سربراہی اجلاس کا میزبان ہوگا۔

چین برکس ممالک کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے، مزید قریبی اور حقیقت پسندانہ شراکت دارانہ تعلقات کی تشکیل کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے اور ایک خوبصورت مستقبل تعمیر کیا جائے۔
Load Next Story