کراچی میں جمعہ کے روزکاروباری بندش ختم مارکیٹیں کھل گئیں

سندھ حکومت کے مشکورہیں جنہوں نے ہمیں کاروبارکی اجازت دی، تاجررہنما


ویب ڈیسک September 10, 2021
تاجر ایس او پی کا خیال رکھیں ، فیضان راوت تاجر رہنما

شہرقائد میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم کردی گئی جس کے بعد مارکیٹیں اوردکانیں کھل گئیں۔

سندھ حکومت نے شہرقائد میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم کردی جس کے بعد بیشترمارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ زینب مارکیٹ، گل پلازہ، طارق روڈ، حیدری، صدر، بولٹن مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔

بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ تاجروں کو آج جمعہ کے روز مارکیٹیں کھولنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے، اب ہفتے میں صرف اتوارکو مارکیٹیں بند رہیں گی۔ اس حوالے سے تاجررہنما نے کہا کہ تاجرایس اوپی کا خیال رکھیں۔ سندھ حکومت کے مشکورہیں جنہوں نے ہمیں کاروبارکی اجازت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں