دفترخارجہ نے پنجشیر میں پاکستان کے ملوث ہونے کا پروپگینڈا مسترد کردیا

بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں،بد نیتی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


Numainda Express September 10, 2021
بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں،بد نیتی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

RAWALPINDI: ترجمان دفترخارجہ نے بین الاقوامی میڈیا کے کچھ حصے میں پاکستان کے پنجشیر ویلی میں ملوث ہونے کا پروپگینڈا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایسے تمام الزامات اور پروپگنڈے کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں،بد نیتی پر مبنی ہیں، ایسی خبریں پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

وادی پنجشیر میں پاکستان کی "شمولیت" کے بارے میں ترجمان نے ان الزامات کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں بے نقاب ہوچکی ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بدنیتی پر مبنی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مایوس کن کوشش کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے پاکستان کے پرامن ، مستحکم خودمختار اور خوشحال افغانستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں