عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے

عدالت نے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک September 10, 2021
جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا فوٹوفائل

عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔

ضلع کچہری لاہور میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے دونوں کی جانب سے 30 ہزار روپے کے شورٹی بونڈز جمع کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

صبا قمر اور بلال سعید کے وکلاء نے عدالت میں آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہائی کروادی۔ عدالت نے دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کو پامال کیا گیا تھا۔ ویڈیو پر سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر اس کی بھرپور مذمت کی گئی تھی۔ مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کرنے پر اداکارہ اور گلوکار کے خلاف فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں